Type Here to Get Search Results !

دوست کے نام خط (روٹھے ہوئے دوست کو منانے کے لیے)

 

دوست کے نام خط (روٹھے ہوئے دوست کو منانے کے لیے)

کمرہ امتحان

27۔ اپریل2021ء

میرے پیارے دوست علمدار!

السلام علیکم!

آپ کی  بھلائی کا طالب بندہ ِ نا چیز آپ کے لیے بہت زیادہ پریشان ہے۔ تقریبا دو ماہ کا عر صہ گزر چکا لیکن جناب کی طرف سے کوئی بھی خط وصول نہ ہوا۔ میری پریشانی اور بے قراری  کا معاملہ اتنا زیادہ ہو گیا کہ خود ایک ہی میں ماہ میں چو تھی مرتبہ حاضر خدمت ہوا چاہتا ہوں۔

مجھے کچھ دوستوں کی جانب سے معلوم ہوا ہے کہ میرا دوست مجھ سے بہت ناراض ہے۔ دوستو ں کا آپس میں ناراض ہونا محبت کے سچ ہونے کیا ثبوت ہے۔

جیسا کہ مولا علی ؑ اس بارے میں کچھ یوں ارشاد فرماتے ہیں کہ:

'جن دوستوں میں کبھی ناراضگی نہ ہوئی ہو تو سمجھ لینا وہاں رشتہ دل سے نہیں بلکہ دماغ سے نبھایا جا رہا ہے'

بہر حال میں اس بحث ِ بے نتیجہ میں پڑنا ہی چاہتا کہ ہمارے درمیان ماضی میں کیا کچھ ہویا۔ ہم یوں ہی ناراضگی کا اظہار کرتے رہیں تو با ت بہت آگے چلی جا سکتی ہے۔

میں نے آپ کے گلے شکوے دوسرے دوستوں کی زبانی سنے ہیں ۔ لیکن میں اپنے گلے شکوے آپ سے ہرگز بیان کرنا چاہتا، کیونکہ میں جانتا ہوں اس سے بھی تو میرے سب سے پیارے دوست کو ہی پریشانی ہوگی۔در حقیقت دوستوں کی طرف سے آنے والی چھوٹی تکلیف بھی ایک بڑی تکلیف کی طرح محسوس ہوتی ہے۔

بات یہ ہے اصل میں کہ میں آپ کو دین اسلام کی پاک روح کی طرف لانا چاہتا ہوں۔ کیونکہ دین ِ اسلام پیار، امن ،محبت اور دوستی کا دین ہے۔

ماضی میں ہونے والی تمام غلطیوں کو بھلا کر میں صلح کی طرف آتا ہوں ۔ اور مہربانی فرما کر آپ بھی  ناراضگی کو بھول کر مجھے معاف فرما دیں۔

کیونکہ میں  آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور خو دکو آپ کے بغیر ادھورا محسوس کرتا ہوں۔

آپ بھی میرے حال پر رحم فرما کر مجھے معاف فرما دیں۔ اچھا دوست بھی اللہ  رب العزت کی  رحمت ہوتا ہے۔

میرے پیارے دوست آپ ضرور میرے خط کو جواب دیجیے گا۔ کی میرے چہرے پر پھر سے مسکراہٹ چھا جائے۔

آپ کے والدین کی خدمت میں سلام عر ض ہے۔

والسلام

آپ کا دوست

ا۔ب۔ج

Tags

Post a Comment

4 Comments
* You are welcome to share your ideas with us in comments.