Type Here to Get Search Results !

نام خارج ہونے کے بعد پرنسپل صاحب کے نام دوبارہ داخلہ کی درخواست

 

نام خارج ہونے کے بعد پرنسپل صاحب  کے نام دوبارہ داخلہ کی درخواست۔

بخدمت جناب پرنسپل  گورنمنٹ  ڈگری کالج لیہ

عنوان: درخواست برائے دوبارہ داخلہ

جناب عالی!

نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ کالج کی طرف  سے دی گئی حالیہ موسم گرما کی تعطیلات کے آخری عشرہ میں  ہم تمام گھر والے مری کے خوش گوار موسم سے لطف اندوز ہونے کےلیے روانہ ہوگئے۔ جہاں شدید سردی  کی وجہ سے مجھے بخار اور زکام کا حملہ ہوگیا۔مزید یہ کہ دو دن ہسپتال میں داخل رہا اور ڈاکٹر نے ہدایت کی کہ کم سے کم دس دن آرام کیا جائے۔جس کی وجہ سے مجھے سفر کا ارادہ ملتوی کرنا پڑا اور 5 ستمبر کو گھر واپس آسکا۔ نیز یہ کہ گھر سے مسافت اور علالت کی وجہ سے کالج میں رخصت کی درخواست بھی نہ دیں سکا۔اب اپنی صحت یابی کے بعد کالج میں حاضر ہوا تو مجھے یہ معلوم ہوا تو کہ کالج میں مسلسل غیر حاضر ہونے کی وجہ سے میرانام خارج کر دیا گیا ہے۔

آپ سے گزارش ہے کہ مندرجہ بالا گزارشات پر  ہمدردانہ غور فرما کر دوبارہ داخلے کا حکم صادر فرمائیں۔ تاکہ میں اپناتعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکوں۔

نیز ثبوت کےلیے ہسپتال سے جاری شدہ سرٹیفکیٹ بھی منسلک کر رہا ہوں۔

10۔مئی2021ء

درخواست گزار

ا۔ب۔ج

جماعت۔۔۔۔۔۔

رولنمبر۔۔۔۔۔

Post a Comment

1 Comments
* You are welcome to share your ideas with us in comments.