بڑے بھائی کے نام خط(خیریت کی اطلاع میں تاخیر کی وجہ معلوم کرنے کےلیے)
کمرہ امتحان
25۔اپریل2020ء
میرے پیارے بھائی جان!
السلام علیکم!
اللہ رب العزت ہمیشہ آپ کو
اپنی رحمت کے سایہ میں آباد و شاد رکھے۔میری پیاری امی جان! اور میرے پیارے
باباجان !دعاؤں میں آپ کو بہت یاد کرتے
ہیں۔اور ایک آپ ہیں کہ دو ماہ کا عرصہ ہوا چاہتا ہے کہ آپ کی طرف سے کوئی بھی خط
موصول نہیں ہوا۔ باباجان نے آپ کو خط لکھا لیکن آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
امی جان نے آپ کو خط لکھا مگر پھر بھی آپ کا کوئی جواب نہ آیا۔ہم سب کی بےقراری
اور پریشانی حد سے بڑھ گی ہے۔ دل سے یہ دعا نکلتی ہے ۔یا اللہ خیر کرنا۔۔۔۔
میرے پیارے بھائی جان! اب میں آپ کی لاڈلی بہن قلم
تھامے اپنے پیارے بھائی جان سے مخاطب ہوں۔
آپکو کراچی گئے ہوئے دو ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔اس دوران آپ
نے ہمیں ایک بھی خط نہیں لکھا۔ بلکہ امی جان! اور باباجان! کے خطوں کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔آخر کیوں؟
ان سب حالات کی وجہ سے ہم بہت ہی پریشان ہیں۔کیا آپ کی اتنی
مصروفیات بڑھ گئی ہیں کہ اپنوں کو یاد کرنے کی بھی فرصت نہیں ملتی۔ہمیں اس بارے
میں ضرور اطلاع دیں۔ باباجان بہت پریشان ہیں۔ اور امی جان کی فکر اپنی جگہ۔
چھوٹا بھائی حیدر تو آپ کو بہت یاد کرتا ہے۔ موٹر سائیکل کی
آواز سن کر باہر کی طرف بھاگتا ہے پھر بھائی بھائی کر کے تھکتا نہیں۔ امی جان آپ
کو یاد کرتے کرتے دو دیتی ہیں۔اور باباجان کا بھی کچھ ایساہی حال ہے۔اس لیے میرے
پیارے بھائی جان جلدی سے قلم اٹھایئے اور خط نہ لکھنے کی وجہ بتائے۔ ورنہ باباجان
کو کراچی آیا سمجھیں۔پھر یہ نہ کہنا کہ مجھے خبر نہ ہوئی بابا جان کے غصے کی خبر
تو آپ کو پہلے سے ہے۔
سب بہن بھائیوں کی طرف سے سلام اور باباجان اور امی جان سے
کی طرف سے پیار۔
والسلام
آپکا چھوٹا بھائی
الف۔ب۔ج
ReplyDeleteZortam Mp3 Media Studio Pro 30.05 Free Download
https://freesoftwarevilla.com/2023/02/24/zortam-mp3-media-studio-pro-30/
Ayesha Ansari