Type Here to Get Search Results !

پرنسپل صاحب کے نام جرمانہ معافی کےلیے درخواست

 

پرنسپل  صاحب کے نام جرمانہ معافی کےلیے درخواست

 بخدمت جناب پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج لیہ

عنوان: درخواست برائے جرمانہ معافی

گزارش ہے کہ  گزشتہ روز جب کہ میں کالج میں داخل ہوا تو میں براہ راست اپنی موٹر سائیکل، موٹر سائیکل اسٹینڈ پر کھڑی کرنے کے لیے گیا۔چونکہ میں کسی مجبوری کی وجہ سے لیٹ پہنچا تو موٹر سائیکل اسٹینڈ کی تمام جگہ ختم ہوگئ تھی۔میں نے موٹر سائیکل جلدی سے بائیں کنارے کی طرف دوڑائی۔لیکن بدقسمتی کی وجہ سے موٹر سائیکل بریک ڈھیلے تھے۔ جس کی وجہ سے موٹر سائیکل غیر ارادی طور پر سٹینڈ کی سرحد لوہے کی بنی گر ِل سے ٹکراگئی۔جس کی وجہ سے اس میں دراڑ پڑگئی۔

اس پر کالج کے پراکٹوریل بورڈ کے ممبر عمران صاحب نے مجھے 1000روپے جرمانہ کردیا۔

جناب والا! میں نہایت غریب اور محنت کش باپ کا فرزند اور بڑے کنبے کے واحد کفیل کا بیٹا ہوں۔

اور جرمانہ ادا کرنے سے قاصر ہوں۔

لہذا ہمدردی فرما کر جرمانے کی معافی کا حکم صادر فرمادیں۔میں آپ کا شکر گزار رہوںگا۔

10۔مئی2021ء

درخواست گزار

ا۔ب۔ج

Post a Comment

1 Comments
* You are welcome to share your ideas with us in comments.