Type Here to Get Search Results !

سند جاری کرنے کےلیے چیئر مین بورڈ کے نام درخواست

 

سند جاری کرنے کےلیے چیئر مین بورڈ کے نام درخواست

بخدمت جناب چیئرمین، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن،الف۔ب۔ج

عنوان:             درخواست برائے حصول ِ سند

جناب عالی!

نہایت ادب و احترام سے ملتمس ہوں کہ میں نے ایف۔ایس۔سی سال اول کا امتحان رولنمبر 385947 کے تحت دیا تھا۔ جس میں کامیابی کے بعد میں نے سال دوم کا فائنل امتحان 2019ء میں رولنمبر 123245 کے تحت دیا تھا۔ جس میں رزلٹ کارڈ کے اجرا کی صورت میں مجھے اطلاع دی گئی کہ میں نے اول پوزیشن حاصل کی۔

اسکے بعد میں نے بی۔ایس-سی میں داخلہ لے لیا۔اب بی۔ایس۔سی کے داخلے جانے کو ہیں۔

جس کے لیے رزلٹ کے ساتھ ساتھ سند کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔اور یہ بھی قابل تشویش بات ہے کہ میرے باقی ہم جماعت طلبا اپنی اپنی اسناد حاصل کر چکے ہیں۔ لیکن دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مجھے اپنی سند موصول نہیں ہوئی،

آپ سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد میری سند جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔تاکہ میں بی۔ایس۔سی کے امتحان میں شریک ہو سکوں۔

میں آپکا نہایت شکر گزار رہوں گا۔

10مئی۔2021ء

درخواست گزار

الف۔ب۔ج

10۔مئی2021ء

درخواست گزار

ا۔ب۔ج

Post a Comment

0 Comments
* You are welcome to share your ideas with us in comments.