Type Here to Get Search Results !

Aplication For Obtaining Character Certificate

 

بخدمت جناب پرنسپل صاحب گورنمنٹ کالج لیہ

عنوان: برائے حصول کریکٹر سرٹیفکیٹ

جناب عالی!

گزاش ہےکہ میں سال 2018ء-تا 2020ء میں آپ کے زیر سایہ کالج میں تعلیم حاصل کرتا رہا ہوں۔ میں نے سال دوم ایف۔ایس۔سی میڈیکل کا امتحان2020ء میں رولنمبر 0786 کے تحت دیا تھا۔ ایف۔ ایس۔سی میں،میں نے1040 نمبر حاصل کیے جو کہ ڈی جی خان بورڈ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

مختصر یہ کہ انٹری ٹیسٹ میں 196 نمبرات کے حصول کے بعد یو۔ای۔ٹی کے مطلوبہ کوائف میں سرٹیفکیٹ درکا ر ہے۔

جناب عالی! میں کالج ہذا کا ریگولر طالب علم رہا ہوں اور میرا شمار کالج کے قابل  اور محنتی طالب علموں میں ہوتا تھا۔ مزید یہ کہ میں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتا رہا ہوں۔ اور کالج ہذا کی تنظیم نظم وضبط کا نائب سیکرٹری بھی تھا۔میں نے بین الکالجز تقریری مقابلہ جات میں بھی شرکت کی اور کالج کی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی تھا۔

میری کپتانی میں کالج کی ٹیم نے صوبائی سطح پر کامیابی حاصل کر کے کالج کا نام روشن کیا۔

میری نہایت ادب سے گزارش ہے کہ کہ مندرجہ بالا تفصیلات کے حوالہ جات کے ساتھ کریکٹر سر  ٹیفکیٹ  جاری کیا جائے۔تا کہ میں آسانی سےسے درخواست گزار کی فہرست میں شمولیت اختیار کرسکوں۔

میں آپ کا شکر گزار رہوںگا۔

20-04-2021(تاریخ عربی میں لکھیں)                            درخواست گزار    

                                                                                ا۔ب۔ج

                                                                                سابقہ کلاس رولنمبر5

Post a Comment

0 Comments
* You are welcome to share your ideas with us in comments.